پتوکی میں پانچ سالہ بچے کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والا قاتل باپ نکلا‘لاش برآمد

پتوکی پتوکی میں پانچ سالہ بچے کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والا قاتل باپ نکلا‘ بچے کی لاش نواحی علاقے سر سنگھ سے گہرے گھڑوں سے برآمد-پتوکی ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز اغواء ہونے والے پانچ سالہ بچے احسن کو بازیاب کروانے کے لئے ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی پولیس نصراللہ بھٹی کو ٹاسک دیا گیا تھا-پتوکی تھانہ سٹی پتوکی پولیس ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طوطل ملانوالہ بائی پاس پتوکی کے رہائشی غلام محی الدین نے اپنے پانچ سالہ بچے احسن کے اغواء کی اطلاع تھانہ سٹی پتوکی کو دی جس پر پولیس نے اپنی کاروائی تیز کردی پولیس نے بچے کے باپ کا ڈرامہ بے نقاب کر کے بچے کی لاش نواحی علاقہ سرسنگھ کے گہرے گھڑوں سے برآمد کرکے باپ کو گرفتار کر لیا ملزم باپ نے اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد بچے کی لاش سر سنگھ کے گہرے گڑوں میں پھینک دی تھی پولیس نے ملزم سے مزید تحقیقات شروع کردی -پتوکی پولیس ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ بچے کا والد ڈپریشن کا شکار تھا –

اپنا تبصرہ بھیجیں