حکومتی اتحادی ہیں اوررہیں گے،کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا

لاہور:  اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ہیں اوررہیں گے،کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا،اتحادیوں میں اختلاف پیداکرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ دھرنوں کے دوران بھی ٹکراؤروکنے کے لئے اپناکرداراداکیا،نوازشریف کے معاملے پربھی جو کہاعمران خان کے فائد ے کے لئے کہا،سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی ہے، پرویزالہٰی نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں اوررہیں گے،کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا،اتحادیوں میں اختلاف پیداکرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی۔دھرنوں میں امن وامان رکھنے کاکریڈٹ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کوجاتاہے۔ملک کوسیاسی انتشار سے بچانے کے لئے فضل الرحمان سے رابطے کئے،جودرست ثابت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں