ملک کے مختلف حصوں میں قومی شاہراہوں پر جے یو آئی (ف) کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کراچی / بنوں /چمن:  ملک کے مختلف حصوں میں قومی شاہراہوں پر جے یو آئی (ف) کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا ، جس کے باعث شاہراہوں پر ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی،کراچی میں جمعیت علماء اسلام (ف) نے حب ریورروڈپرچوتھے روزبھی دھرنا دیا،جس کے باعث حب ریورروڈٹریفک کے لئے مکمل بند رہا، چمن میں بھی حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پلان بی کے تحت قومی شاہراہ بند کر دی گئی جس سے تمام ٹرانسپورٹ معطل رہی جبکہ بنوں میں جے یوآئی(ف) کے دھرنے کے باعث ، بنوں لنک روڈانڈس ہائی وے بلاک ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں