محمد نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے

اسلام آباد:  مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے، محمد نواز شریف کو لے جانے کے لئے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی،ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے محمد نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں،سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے ،محمد نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے آپس میں صلاح مشورہ کیا،سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے،ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی ادویات دی جا رہی ہیں ،ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے محمد نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں، انہوں نے کہا کہ قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے دعا کریں کہ محمد نواز شریف کا سفر بخیر رہے اور اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں