مریم اورنگزیب کی آٹے کے بحران پر اظہار تشویش ومذمت

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹے کے بحران پر اظہار تشویش ومذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کڑوڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے ۔انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی، آٹا ختم ، تندور بند ، افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نئے پاکستان میں آٹا ختم ، تندور بند اور عوام لنگر سے روٹی کھائے ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد ، ترقی آدھی اور اب آٹا بند ، اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام آپ کی مزید نالائقی اور نااہلی اور جھوٹوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں