سارہ خان کی نئی زندگی کیلئے آغاعلی نے دعائیں دینے کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار

کراچی: (ویب ڈیسک )اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی شدہ زندگی کے لیے سارہ خان کے سابق دوست آغا علی نے دعائیں دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ڈراما سیریل ’’ثبات‘‘میں میرال کے کردار سے لوگوں کے ذہنوں پر اپنی چھاپ چھوڑنے والی اداکارہ سارہ خان اور پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

آغا علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ اور فلک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’دعا ہے کہ اللہ پاک بہت خوشیاں دیں اور آپ دونوں ایک اچھی زندگی گزاریں آمین۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں