عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے ، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹربیونل نے پاکستان کو 6ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات بھی دی ہیں۔

انہوں نے کہا کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دھی کیلئے اقدامات کئے جارہے۔ انہوں نے کہا اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور یومن ریسورس فروغ پائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں