” چھپ چھپ کر نواز شریف کی تقریریں سنتے ہو” مریم نواز کا عمران خان سے سوال

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال پوچھا ہے کہ کیا وہ چھپ چھپ کر نواز شریف کی تقریریں سنتے ہیں۔
پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی تصویر سے آپ آپے سے باہر ہوگئے، وہ تصویر بھی نشر کرنے پر پابندی تھی، اگر ہمت ہے تو عوام کو سنادیں کہ نواز شریف نے کیا کہا تھا، اگر نواز شریف کی تقریر نہیں چلا سکتے تو اس پر تبصرے کرنا بھی تمہارا حق نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے والی نواز شریف کی تقریر تو ٹی وی پر نہیں چلی تھی پھر آپ نے یہ کہاں سے سنی ؟ کیا چھپ چھپ کے نواز شریف کی تقریر سن رہے تھے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں