او جی ڈی سی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 50 فیصد اضافہ

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2019ء￿ کے دوران کمپنی نے ایک لاکھ 18 ہزار 386 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ مالی سال 2018ء￿ کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء￿ کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 39 ہزار 650 ملین روپے یعنی 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کے خالص نفع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 18.31روپے کے مقابلہ میں 27.53 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء￿ کے دوران کمپنی کی متفرق آمدنی میں 102 فیصد کے نمایاں اصافہ سے متفرق آمدنی 16ہزار 8 ملین روپے کے مقابلہ میں 32 ہزار 288 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ کمپنی کی سیلز میں 27 فیصد جبکہ متفرق آمدن میں 102 فیصد کے اضافہ جات بعد از ٹیکس منافع کے اضافہ میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں