لیبیا اور ترکی کے درمیان اسلحہ اسمگلنگ کے شبے میں بحری جہاز کا کپتان گرفتار

0 101

روم (این این آئی)اطالوی پراسیکیوٹر نے  بتایا کہ پولیس نے ترکی اور لیبیا کے مابین اسلحہ کی اسمگلنگ کے شبے میں لبنانی پرچم بردار کارگو جہاز کے کپتان کو شمالی اٹلی میں گرفتار کیا ہے۔اطالوی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بحری جہاز کے لبنانی کپتان جو ساحلی شہر جنوہ میں جہاز کو لنکر انداز کررہا تھا کہ پر شبہ ہے کہ وہ لیبیا کو اسلحہ کی برآمدات پر اقوام متحدہ کے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب ہوا ہے۔اس سے ترکی سے لیبیا کو میزائل ، ٹینک اور فوجی سازوسامان پہنچائے جانے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کپتان پر ترک فوجی حکام کے ساتھ تجارت کا شبہ ہے۔ تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.