سیاہ فام کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے ، پورٹ لینڈ میں فسادات، توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو جاری ہے

0 90

واشنگٹن: (ویب ڈیسک ) سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر پورٹ لینڈ میں مظاہروں نے فسادات کی شکل اختیار کر لی۔ مظاہرین نے پورٹ لینڈ پولیس کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ان پر آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ مئیر نے وفاقی حکومت کے فوجیوں سے شہر چھوڑنے کی اپیل کر دی۔

سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کیخلاف امریکی شہر پورٹ لینڈ میں 25 مئی سے مسلسل احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے۔ آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم بھی جلایا۔ پولیس تشدد اور نسلی امتیاز کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
اسپیکر نینسی پلوسی نے مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ان پر آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ مئیر پورٹ لینڈ نے وفاقی حکومت کے فوجیوں سے شہر چھوڑنے کی اپیل کر دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.