کل جماعتی کانفرنس سے قبل مولانا فضل الرحمن کا نواز شریف کو فون

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال سمیت آل پارٹیز کانفرنس کے اغراض و مقاصد،تحریک عدم اعتماد،جیل بھرو تحریک و دیگر آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اتوار کے روز کل جماعتی کانفرنس شروع ہو نے سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو فون کر کے آل پارٹیز کانفرنس کے اثرات اور گزشتہ رات چیئرمین روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والے ملاقات پر اعتماد میں لیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک پر تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ اسمبلیوں سے استعفے اوراحتجاجی تحریک کے آپشنز پر بھی غورو غوض کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد اور جیل بھرو تحریک کے آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز پر مکمل اتفاق کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں