افغانستان،طالبان کا امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ، 2 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے۔امریکی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے لیکن ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے لگتا ہو کہ ہیلی کاپٹر کو دشمن نے تباہ کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں تباہ کیا گیا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکا کے چنوک ہیلی کاپٹر کو گزشتہ رات لوگر کے علاقے پنگرام میں تباہ کیا گیا۔افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو طبالبان نے تباہ کیا ہو اور نا ہی ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی افغان اہلکار زخمی ہوا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی افغانستان نے دو غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی کے بدلے تین طالبان رہنمائوں کو رہا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں