چینی عدالتوں نے 3 سال میں 48 ہزار سے زیادہ مقدمات نمٹائے

بیجنگ:  چین کی عدالتوں نے 2016 سے2018 کے دوران258 قسم کے سائبر کرائم کے جو مقدمات نمٹائے ان میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمات کی تعداد32 فیصد تھی،عدالت کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق چینی عدالتوں میں ہر سطح پر 2016 سے 2018 تک اپنی ابتدائی سماعت میں سائبر کرائم کے 48 ہزار سے زیادہ مقدمات نمٹائے،ان میں تمام فوجداری مقدمات کی تعداد1.54 فیصد تھی یہ اعداد وشمارسپریم پیپلز کورٹ کے اعداد و شمارکے تحقیقاتی ادارے نے جاری کئے ہیں، رپورٹ کے مطابق سائبر جرائم میںتعداد اور تناسب دونوں کے لحاظ سے ہر سال اضافہ ہو رہا ہے،19.16 فیصدفراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمات کا تعلق متاثرین کی ذاتی معلومات چرانے سے ہے،جبکہ 300 سے زیادہ قسم کے دھوکہ دہی مقدمات کا تعلق محکمہ پبلک سیکیورٹی ، میسجنگ اپلیکیشن کے زیادہ تر استعمال سے ہے ،مثال کے طور پر وی چیٹ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں