صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ برائے لائیو ا سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے

کوئٹہ 20نومبر :۔صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ برائے لائیو ا سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کے لوگ صدیوں سے لائیو اسٹاک سے منسلک ہے جن کا سارے دارومدار لائیو اسٹاک پرہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو 2019کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2019 ء بلوچستان کی تاریخ میں پہلی ایکسپو ہے جو کامیابی سے منعقد کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں ٹریڈرز اہم آفیشلز اور نان آفیشلز مختلف ممالک کے سفیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو صوبے اور ملک کے لئے خوش آئند ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2019 منعقد کر نے کا مقصد بھی یہی ہے کہ صوبہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہی ہو جائے تاکہ وہ مختلف سٹالز دیکھے اور اسے فائدہ اٹھا یا جائے انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی وژن ہے کہ صوبے کے تمام محکموں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے کیونکہ دلچسپی حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دیا ہے اس لیے ہم نے عہد کر رکھارہیکہ صوبے کو ترقی دینا ہے اور اس کو آگے لے جانا ہے۔ آخر میں صوبائی مشیر نے تمام معزز مہمانوں افغانستان ایران چائنا اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے تھے کہ وہ یہاں آکر ہماری ایکسپو میں شرکت کی میں ان تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں