گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے حوالے سے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں

کوئٹہ 20نومبر :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے حوالے سے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں۔ضروری ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان دستیاب مواقع سے بھرپور استفاد کریں انہوں نے کہاکہ پہلی بارہونے والی بلوچستان لائیو اسٹاک وافر ایکسپو 2019ء تو قعات سے زیادہ کا میاب رہی جس کوقومی اور بین الا قوامی سطح پرخو ب پذ یر ائی مل گئی اس کا میاب لائیو اسٹاک کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان اور اُن کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیو رسٹی آف بلوچستان میںمنعقدہ بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019ء کی تین روزہ تقریب کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ،صوبائی مشیر لائیو اسٹاک مٹھا خان کاکڑ ،صوبائی مشیر اعجاز سنجرانی ،چیف سیکرٹری فضیل اصغر ،صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی سمیت دیگر ممالک سے مد عو کئے گئے ماہرین ،محقیقین تاجر ر زمیند اران اور یو نیو رسٹی طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان میںہمسائیہ ممالک سے وفود کی بھی شرکت رہی ۔ان کی شرکت وشمولیت سا ز گار ماحول پر اعتماد کی نماز ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے حوالے سے لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقاد موجودہ حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے اور اس کامیاب ایکسپو سے زراعت ،ما لداری ،ماہی گری اور دیگر وابستہ شعبوں اور افراد کے مسائل حل کرانے میںمددملے گی ۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صوبے میںلائیو اسٹاک کو فروغ دینے سے نہ صرف غربت کا خاتمہ ہوگا ۔بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔اختتامی تقریب کے شرکاء سے صوبائی وزیر صحت ،مشیر لائیو اسٹاک مٹھا خان کا کڑ ،اعجاز سنجرانی اور چیف سیکرٹری بلو چستان فضیل اصغر نے بھی خطاب کیا ۔آخر میںگورنر بلوچستان نے لائیو اسٹاک ایکسپو2019ء کے منتظمین اور مہمانا ن گرامی میں یادگار شیلڈ ز تقسیم کیے ۔قبل ازیں انہوں نے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ذاتی دلچسپی لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں