عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں ،مریم اورنگزیب کاعمران خان کو چیلنج

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہعمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں ،قوم سے خطاب کر کے اپنے ، اپنے بچوں اور موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں ،عمران صاحب اپنے لئے’’ تیسرا پاکستان‘‘ اور دوسروں کے لئے نیا پاکستان؟،عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر الزامات اور گالیوں کے پتھر پھینکتے رہے ،عمران صاحب 23 خفیہ بنک اکاونٹس کی تلاشی دیں۔بدھ کو مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے اثاثے ظاہر نہ ہونے اور پوری ٹیکس ادائیگیاں نہ ہونے کے انکشاف پر بیان دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کردیا ۔ انکا کہنا تھاکہ عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں ،قوم سے خطاب کر کے اپنے ، اپنے بچوں اور موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں ،عمران صاحب اپنے لئے’’ تیسرا پاکستان‘‘ اور دوسروں کے لئے نیا پاکستان؟۔انھوں نے کہاکہ عمران صاحب کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا؟ کتنے اثاثے اور جائیدادیں ہیں؟ ٹویٹ کر کے پبلک کریں ،دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے ،عمران صاحب 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس ؟؟ ۔انھوں نے کہاکہ عمران صاحب جواب دیں کہ بچوں اور بیگمات کے نام پر غیرملکی بنک اکاونٹس کیوں ڈکلئیر نہیں کئے؟،عمران صاحب جمائما گولڈسمتھ، ریحام خان، بشری بی بی کے نام پر ملکی و غیرملکی جائیدادیں کو کیوں ظاہر نہیں کیا ٹویٹ کریں ؟ ۔انھوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنے کسی بچے کا کوئی اکاؤنٹ، جائیداد اور اثاثے ڈکلیر نہیں ؟ اور دوسروں کی تین نسلوں پر جھوٹے الزام؟ ،عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر الزامات اور گالیوں کے پتھر پھینکتے رہے ،عمران صاحب 23 خفیہ بنک اکاونٹس کی تلاشی دیں۔انھوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کی تین نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے ،عمران صاحب اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، آپ خود چور نکلے، اب یہ حساب ہوگا،عمران صاحب اب حساب ہوگا کہ آپ کی آمدن کیا تھی؟ آپ نے اثاثے کیسے بنائے؟ کہاں سے بنائے؟2017ء￿ میں عمران صاحب نے صرف ایک لاکھ تین ہزار سات سو تریسٹھ روپے ٹیکس دیا۔عمران صاحب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں