جے یو آئی(ف) کا مارچ ختم کرنے کا اعلان ،اعلامیہ جاری

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر آزادی مارچ ختم کیا گیا ، اکرم درانی کا کہنا تھا کہ نئے پلان کے تحت ہفتے میں 1،2 جلسے جلوس ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام(ف)نے مارچ ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر آزادی مارچ ختم کیا گیا ، رہنما جے یو آئی راشد محمود کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر دھرنے بھی نہیں ہوں گے۔جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ جواب شکوہ آنے کیبعدہم اپنیمقاصدمیں کامیاب ہوگئے،عمران خان کی جماعت کوجس طرح اکثریت سینوازاگیا اس پر شکوہ تھا، مذاکرات کے حوالیسے بنائی گئی کمیٹیوں میں چوہدری برادران کی کمیٹی کیاسپانسروہ نہیں تھے جو پہلے کمیٹیوں کے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں