چوہدری شجاعت حسین کی پیرصاحب پگارا کو لاہور آنے کی دعوت

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پیرصاحب پگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی ، جسے پیرصاحب پگارا نے قبول کرتے ہوئے کہا دبئی جارہا ہوں،واپسی پر لاہورکا دورہ کروں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرصاحب پگارا سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ، بات چیت کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے پیر پگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، پیر پگارا نے چوہدری شجاعت کی دعوت قبول کرلی اور کہا مختصردورے پردبئی جارہا ہوں،واپسی پر لاہورکا دورہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں