ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی

0 120

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی درخواست خارج کردی ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس میں کہاگیاکہ جب حقائق واضح ہوں تو کسی اجتماع میں غیر ارادی غلطی کوگستاخی کے طور پر نہیں لیا جاسکتا ۔فیصلہ میں کہاگیاکہ گستاخی کا الزام اس وقت بھی ٹھیک نہیں جب مکمل واضح ہو کہ متعلقہ شخص ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ ایمان اور یقین ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے دوسروں کو اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہئے ، توہین رسالت کا الزام لگانے کے حوالے سے ہمیشہ انتہائی احتیاط سے کام لینا ضروری ہے ۔فیصلہ میں کہاگیاکہ 62 ون ای کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو عدالتی کاروائی کے ذریعے نہیں ماپا جاسکتا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ آرٹیکل 199 کے تحت کسی منتخب نمائندے کو اہل یا نااہل کرنے کے حوالے سے بھی انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے ۔فیصلہ میں کہاگیاکہ درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان کے ایمان اور یقین پر سوال اٹھایا ہے۔عدالت نے کہاکہ تسلیم شدہ حقیقت ہے وزیراعظم نے حلف اٹھایا ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.