بیرونی عناصر اور انکے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

0 120

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیرونی عناصر اور انکے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہاکہ بیرونی عناصر اور انکے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کوشکست دیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی،جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت مل کر احسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں،ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.