نصیرآباد ،مختلف حادثات وواقعات میں 4افرادجاں بحق،بچوں سمیت 4افرادشدید زخمی

ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد میں ٹریفک اورفائرنگ کے3مختلف واقعات میں 4افرادجاں بحق جبکہ بچوں سمیت 4افرادشدید زخمی ہوگئے لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدودمیرواہ روڈکے قریب یعقوب فقیر روڈ کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل پر سوارباپ بیٹے کو کچل دیاجس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی جاں بحق ہونے والوں میں عبدالحمیداوراس کا پانچ سالہ بیٹاوحیدا حمدشامل ہیں جبکہ اس کی بیوی مائی بڈھی شدید زخمی ہوگئی لاشوںاورزخمی کو رولرہیلتھ سینٹر منجھوشوری منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے واقعے کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدودقومی شاہرہ پر کوئٹہ جانے والی کار اور مزدہ ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک عورت روشن آرا جاں بحق ہوگئی جبکہ چار افرادشدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں ثنا اللہ ،فرمان ، کومل شامل ہیں جن کا تعلق لاڑکانہ سندھ بتایا گیا ہے جبکہ تیسراواقعہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدودسیدبرکت کیمپ کے قریب مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص روستم خان کو قتل کردیا قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا گیا ہے واقعات کے متعلق پولیس مزید کاروائی کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں