ترکی: کشتی ڈوبنے سے 54 تارکین وطن ہلاک

ترکی (ویب ڈیسک)ترکی کے مشرقی علاقے میں واقع وان جھیل میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں اب تک 54 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کشتی میں تارکین وطن سوار تھے،مشرقی ترکی کے گورنر نے ہفتے کے دن بتایا کہ تین ہفتے قبل غرقاب ہونے والی کشتی میں ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش کا کام اب تک جاری تھا۔

وزیر داخلہ سلیمان سولو نے بتایا ہے کہ کشتی 27 جون کو جھیل سے گزرتے الٹ گئی تھی، جس میں 55 سے 60 تارکین وطن سوار تھے۔ واقعے کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،ہفتے کے روز جھیل سے 9 مزید لاشیں برآمد کی گئیں۔ جس کے بعد، گورنر کے دفتر کے مطابق، ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے،

وان جھیل ترکی سے ملنے والی ایرانی سرحد پر واقع ہے۔ کشتی میں ایران، افغانستان اور دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ترکی پہنچ کر یورپ کا رخ کرتے ہیں۔
دسمبر میں ایک کشتی اسی علاقے میں ڈوبی تھی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہری سوار تھے۔ 64 افراد کو بچا لیا گیا تھا جب کہ سات ڈوب گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں