شاہ اردن کا حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کا انوکھا طریقہ

اومان : شاہ اردن عبداللہ دوئم کی جانب سے حکومتی اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللہ نے غریب شہری کا روپ دھار کر محکمہ لینڈ اینڈ سروے کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی کارکردی کا قریب سے جائزہ لیا،اس دوران شاہ کو پہنچاننے والے یا مشابہہ سمجھنے والے ایک شخص نے تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی،شاہ عبداللہ کا عوام کے حال احوال اور اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورے کرنا کوئی نئی بات نہیں،اس سے قبل انہوں نے سال 2009 میں عام شہری کا روپ دھار کر طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔وہ ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کی خاطر عام شہری بن کر ٹیکسیوں میں سفر بھی کرچکے ہیں۔شاہ عبداللہ کی جانب سے بھیس بدل کر خفیہ دوروں کے ڈر سے حکومتی اداروں میں ہمیشہ سے کھلبلی مچتی رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں