سعودی آئل تنصیبات پر حملہ کے بعد روس نے امریکی فضائی دفاعی نظام کو ناقص قرار دیدیا

ما سکو: روس نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر امریکا کے فضائی دفاعی نظام پیٹریاٹ کو ناقص قرار دیدیا،روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطی اور خطے سے باہر کے ممالک سعودی آئل تنصیبات حملوں پر جلد بازی میں نتیجہ نہ نکالیں، روس کی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 88 پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب ہونے کے باوجود آئل تنصیبات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے اور پیٹریاٹ سسٹم انہیں روکنے میں بری طرح ناکام رہا،روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کے شمال میں طاقتور دفاعی نظام اور ریڈار نصب کر رکھا ہے۔روسی وزارت دفاع کے حکام نے آئل تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا فضائی دفاعی نظام کم صلاحیت کا حامل ہے۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرامکو تنصیبات پر حوثیوں کا حملے کا دعوی تسلیم نہ کرنے کی واضح وجہ یہ ہے کہ اگر دعوی تسلیم کیا گیا تو اسے یمن میں فوجی اتحاد کی ناکامی سمجھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں