وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، ملیحہ لودھی

نیویارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنما وں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنما وں سے ملاقاتیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنما وں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں