سوئی سدرن کا سردیوں میں گیس فراہمی کے مسائل بڑھنے کا عندیہ
کراچی(ویب ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول کے الیکٹرک اپنا متبادل بندوبست کریں، کے الیکٹرک سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اطلاع دی جا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، مختلف فیلڈز سے ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے۔ سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈ سے گیس پریشر میں کمی ہے، ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے۔ شارٹ فال ہو نے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہو ئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شارٹ فال ہو نے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ایس ایس جی ترجمان کا کہنا تھا کہ باقی گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کے مقدار میں بھی کمی ہورہی ہے۔ سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے۔ سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو 190 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے۔