سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 35.93 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.93 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست 2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.414 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.93 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.040 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اگست 2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 593.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اگست میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 463.50 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی طورپر31 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں