بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ 6 اشاریہ 8 فیصد ہوگئی ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے
پہلی لہر سے کورونا کی دوسری لہر خطرناک دکھائی دے رہی ہے

دوسری لہر اس لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کہ اس میں شدت میں اضافہ ہورہا ہے،منفی ڈگری کی سردی کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے
بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ 6 اشاریہ 8 فیصد ہوگئی ہے،

این سی او سی نے بھی کورونا سے بچنے کیلئے احتجاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے،دیگر صوبوں سے آنیوالے لوگوں نے بلوچستان میں کورونا پھیلایا،
پی ڈی ایم قیادت بلوچستان سے کارکنان لیجانے سے گریز کریں، سیاسی کارکن نظریاتی طور پر احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھ رہے،

کورونا کی وجہ سے بلوچستان میں امتحانات کو ملتوی کردیا گیا، دوسری لہر میں یہ ہوسکتا ہے کہ کورونا کی لیبارٹری میں تشخیص بھی نہ ہوسکیں،
عوام احتیاط کریں تاکہ دوسری لہر پر بھی قابو پاسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں