بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

بلوچستان موسمی صورت حال
(ویب ڈیسک)
منگل اور بدھ
: 24 اور 25 کو مغربی ہواؤں کا دوسرا زبر دست سلسلا اور سردی کی ایک اچھی لہر 23 نومبر کی رات افغانستان کے راستے بلوچستان پر اثر انداز ہوگا جس کے زیر اثر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے جنوبی مغربی اور وسطی شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان”

کوئٹہ ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ مسّلم باغ چمن ، پشین ، میں موسم سرد اور مغربی ہواؤں سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ، نوشکی ، مستونگ ، قلات ، خضدار ، خاران ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان”.اسی دوران کوہلو ، باركهان ، سبی ڈیرہ بگٹی ، صحبت پور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان

اور سردی میں مزید اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 25 نومبر کو “ڈیرہ اللہ یار ، نصیر آباد ، جھل مگسی ، گنداواہ ، اوستہ محمد میں ہلکی بارش کا امکان۔” بیلا اتھل ، تربت ، پنجگور ، آواران ، مکران میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان اسی دوران بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سے گوادر جیوانی ، اورماڑہ پسنی میں ہلکی معتدل بارش کا امکان۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں