ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں، فردوس عاشق

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔اپنی ٹوئٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پزیرائی ملک کیلئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آہنی بھائی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں