جو سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ، وفاقی وزیر فواد چوہدری
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ ان کی اطلاع کیلئے شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے، پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔