وائٹ ہائوس کا سابق خانساماں کورونا وائرس سے ہلاک

واشنگٹن: وائٹ ہائوس میں طویل عرصے خدمات انجام دینے والے سابق خانساماں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 91 سالہ ولسن جرمن نے امریکا کے 11 صدور کے لیے خدمات انجام دیں اور تقریبا 5 دہائیاں وائٹ ہائوس میں گزاریں، وہ وائٹ ہاس میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ملازمین میں شامل ہیں۔ولسن جرمن نے 1957سے 2012تک وائٹ ہائوس میں کلینر، خانساماں اور ڈورمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے وائٹ ہائوس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1957 میں صدر آئزن ہاور کے دور سے کیا اور صدر اوبامہ کے دور تک وائٹ ہائوس میں خدمات انجام دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ولسن جرمن وائٹ ہائوس میں پہلے کلینر کے طور پر کام کرتے تھے جنہیں سابق خاتون اول جیکی کینیڈی نے خانساماں کے طور پر ترقی دی تھی۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ولسن جرمن کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور ان کی گزشتہ ہفتے موت واقع ہوئی۔امریکی صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ نے ولسن جرمن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں