اس عید میں عوام ایک دوسرے سے گلے نہ ملیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس عید میں عوام ایک دوسرے سے گلے نہ ملیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران 50 اموات سب سے زیادہ ہیں۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صورت حال کو سامنے رکھ کر لاک ڈائون میں نرمی کی تھی،لاک ڈائون میں نرمی لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کی گئی،کیسز،اموات میں اضافہ لاک ڈائون میں نرمی کے دوران ہوا۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں مساجد کے لیے ایس او پیز پر کچھ عمل ہوا کچھ نہیں ہوا،معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ عوام، مارکیٹس،شاپس، ٹرانسپورٹ کے لیے ایس اوپیز بھی سامنے رکھے گئے،کرونا کے کیسز میں اضافے کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں،سماجی فاصلہ نہیں رکھیں گے تو آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ظفر مرزا نے کہا کہ نماز عید کے موقع پر ایس او پیر کا خیال رکھیں اور بہتر ہے نماز گھر پر ہی پڑھیں، اس عید پر گلے نہ ملیں اور دور رہ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں