طیارہ حادثہ ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الفطر کے چاند نظر آنے سے متعلق جمعہ کے روز ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کردی

سلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الفطر کے چاند نظر آنے سے متعلق جمعہ کے روز ہونے والی پریس کانفرنس کراچی میں پی آئی اے کے جہازگرنے کے باعث منسوخ کردی۔جمعہ کے روز سوشل میڈیا ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے طیارے حادثے کاواقعہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا طیارے حادثے کے باعث منسوخ ہونے والی پریس کانفرنس اب ہفتے کے روز( آج)دن بارہ بجے منعقد ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں