صوبائی وزیرداخلہ کی موجودہ صورتحال میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور طبی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

کو ئٹہ :صوبائی وزیرداخلہ کی موجودہ صورتحال میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور طبی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا صورتحال میں تمام ڈویڑنل کمشنرز ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور طبی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ انتظامیہ اس مشکل صورتحال میں عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت اور ا±نہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوششیں کریں۔ ا±نہوں نے کہا کہ میں نے یقین دلایا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی تمام تر ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرے گی۔ وزیر داخلہ نے تمام ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کی وہ اپنے اپنے علاقوں میں لاک ڈاﺅن اور سماجی رابطوں کو کم سے کم کرنے کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور جن صنعتوں اور کاروبار کو کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے اگر وہاں پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہاتو ا±ن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ا±نہیں بند کر دیا جائے گا۔انہوںنے مزید ہدایت کی کہ بازاروں میں روزانہ کی بنیادوں پر پرائس چیکنگ اور ذخیروں اندوزوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے اپنے ماتحت تمام عملے کو ابھی سے متحرک کردیں۔ وزیرداخلہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی کی کوششیں کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی جس کے لئے آرڈنینس بھی تیا ر کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کمشنرز نے اپنے اپنے ڈویڑن میں کورونا صورتحال سے متعلق مختلف ا±مور بشمول کیسز کی تعداد، لاک ڈاﺅن کی صورتحال، کھولی گئی صنعتوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد ، اشیائے خوردونوش ، اسٹاکس ، ٹیسٹنگ کی استعداد ، قرنطینہ اور آئسولیشن کی سہولیات ، طبی عملے کیلئے حفاظتی اشیاءکی فراہمی اور دیگر مختلف معاملات کے بارے میں وزیراعلیٰ کو خودآگاہ کروں گا۔ وزیر داخلہ نے موجود صورتحال کو سب کیلئے ایک مشکل وقت قرار دیتے ہوئے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی روابط میں رہیں اورا±ن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ عید الفطر کے دنوں میں اس وباءکے نقصانات کو کم سے کم کر سکیں۔ کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو، سب کی اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر عوامی نمائندے اور انتظامیہ مل کرکام کریں گے تو ا±س کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ ا±نہوں نے منتخب عوامی نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ کورونا کے حوالے سے عوام کو آگہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعض عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات ا±ٹھائیں۔ ا±نہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں پر لاک ڈاﺅن کو سخت کرنے اور سماجی رابطوں کو کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں جبکہ عید الفطر نمازوں کے دوران مساجد میں عبادات کی ادائیگی کیلئے علمائے کرام کی مشاورت سے طے شدہ ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مقامی علماءاور آئمہ مساجد کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیئے جائیں۔وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو صرف جرمانہ کرنے اور ا±ن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے ا±ن کے مسائل کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں اور ا±نہیں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے قائل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں