پیدائشی فنکارہ ہوں،تربیت کی ضرورت نہیں

کراچی ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زباب رانا کا کہنا ہے کہ میں پیدائشی فنکارہ ہوں، مجھے اداکاری کے لیے کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ ہماری سینئر اداکاراوں نے کس ادارے سے اداکاری سیکھی۔ بشری انصاری، روح بانو، عظمی گیلانی، شہناز شیخ اور بندیا نے کس سے اداکاری سیکھی تھی فنکار تو پیدا ہوتا ہے، اسے بنایا نہیں جاسکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شاپنگ مال جاتی ہوں تو مداح سیلفیاں اور آٹوگراف لیتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دو برس میں تین چار ڈرامہ سیریلزمیں کام کر چکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں