صحتمندانہ ماحول کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے ،میر عمر جمالی

کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ صحتمندانہ ماحول کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے نوجوانوں کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ کھیل اور تفریح کی جانب بھی توجہ دینی چاہیے روجھان جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں نوجوانوں کو تفریح کے نادر مواقع فراہم کرینگے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کے روشن ستارے ہیں نوجوانوں کو پھلتا پھولتا دیکھنے کے لیے انکی ترجیحات پر عمل کرنا ہوگا فٹبال کرکٹ بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو صحتمند ماحول میسر ہوسکے

میر عمر خان جمالی نے کہا کہ اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی اجتماعی بھلائی کے اہم منصوبوں پر کام جاری ہے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول ہوکر بے راہ روی سے بچ سکیں ڈیرہ اللہ یار اور روجھان جمالی کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انکی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر صوبے ملک اور بین الااقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں

انہوں نے کہا کہ روجھان جمالی میں فٹبال کے لیے بہترین گراونڈ مہیا کیا گیا ہے جلد ہی ڈیرہ اللہ یار میں بھی فٹبال کے کھلاڑیوں اور شائقین کو بھی بہترین گراونڈ میسر ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں