کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر عدلیہ نوٹس لے ،نواز شریف

لندن (ویب ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کراچی میں اپنے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مشکوک حالات میں گرفتار کیے جانے کے چند دن بعد عدلیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔

سٹین ہوپ ہاو س کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت کچھ ہو رہا ہے،کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر معزز عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے اور وہ اس طرح کے اقدامات کے خلاف ازخود نوٹس لینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات خالص غصے اور انتقام کا نتیجہ ہیںکیونکہ میں ان ریاست کے اوپر ریاست کی پالیسیوں کے بارے میں سچ بول رہا ہوں۔ جہاں ان پالیسیوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے سندھ پولیس کی جانب سے کے گئے احتجاج کی تعریف کی جس میں اسٹیبلشمنٹ نے اس معاملے میں کارروائی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں