پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ہاکی چوک کی بجائے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ہاکی چوک کی بجائے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا صوبائی حکومت عوام کو خوف زدہ کرنے کی بجائے سیکورٹی فراہم کرے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
(ویب ڈیسک )
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نون لیگ کے جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ پشون خواہ میپ کے سینٹر عثمان کاکڑ بی این پی کے ولی کاکڑ جے یو آئی کے عین اللہ شمس اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سال کےدوران سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک اور قوم کا جوحشرکیاوہ سب کے سامنےہے۔ پی ڈی ایم نے جلسہ ہاکی چوک پرکرناتھالیکن انتظامیہ نے آج شام اطلاع ہے کہ جلسہ ایوب اسٹیڈیم میں کیا جائے

اب جلسہ ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا اس روز عوام کاسمندر حکومت کےخلاف نکلےگا۔ اگر اب بھی عوام نہ نکلےتو حالات مزید خراب ہوںگےحکومت کا گھر جانے کاوقت آگیا بلاول بھٹو بذات خود جلسے سے خطاب کریں گے اور میاں نواز بھی ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے کیپٹن صفدر کے ساتھ جوکچھ ہوا وہ قابل مذمت ہےآئی جی سندھ کو یرغمال بنانے کی مذمت کرتے ہیں آئی جی سندھ کو یرغمال بنانے کے معاملے کا آرمی چیف نے نوٹس لیا

جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے معاملہ کتنا سنجیدہ ہے۔میاں نواز نے اداروں سے ٹکراو بات نہیں کی ۔کوئی بھی ملک فوج کے بغیر نہیں چل سکتا پی ڈی ایم کا پروگرام واضح ہے۔ جوآئین کی بالادستی کے جدوجہد کررہی ہےشفاف الیکشن کےلئے میدان میں نکلے ہیں اور ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے ۔۔میاں نواز کا بیانیہ آئین کے مطابق تھا۔جوبیانیہ دیا وہ ریاست کےلئےہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جلسہ ہوگا وزیر اعظم عمران خان خود ملک کیلئے سب سے بڑا کورنا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں