بدقسمتی سے بلوچستان کے مسائل اور حکومتی اقدامات کو قومی میڈیا میں اس طرح کوریج نہیں دی جاتی :سیکریٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین

(ویب ڈیسک )
سیکریٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین سے کنٹرولر ڈان میڈیا گروپ بلوچستان ایس اے رضا اور سینئر صحافی سلیم شاہد نے یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سید زاہد شاہ و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ایس اے رضا نے سیکرٹری اطلاعات کو بتایا کہ ڈیلی ڈان وژن آف بلوچستان 2021 کے نام سے ایک میگا رپورٹ شائع کرنے جارہا ہے جس کے لیے محکمہ اطلاعات کا تعاون درکار ہوگا۔

سیکرٹری اطلاعات نے اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عوامی مفاد کے جتنے کام ہو رہے ہیں انہیں قومی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے نیشنل میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان کے مسائل اور حکومتی اقدامات کو قومی میڈیا میں اس طرح کوریج نہیں دی جاتی جس طرح باقی صوبوں کو دی جاتی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیلی ڈان باقی صوبوں کے میٹرو صفحات کی طرز پر بلوچستان میٹرو پیج کی اشاعت کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔ جس پر ڈان کے وفد نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل اور حکومت کے اچھے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں