23 فروری، یوم مزاحمت نسواں کشمیر کا دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے،فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 23 فروری، یوم مزاحمت نسواں کشمیر کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے،کوئی جبرواستبداد انہیں حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارتی قابض افواج نے نہتی، بے گناہ اور بے یار و مددگار خواتین کی اجتماعی بیحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔ انہوںنے کہاکہ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادی کشمیر پر قربان کردیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر وار دئیے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کوئی جبرواستبداد انہیں حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔  انہوںنے کہاکہ انڈیا میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارتی مرد وخواتین سڑکوں پر احتجاجاً موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شاہین باغ کا احتجاج 60ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں