غیر ملکی پرواز سے ابوظہبی جانیوالے مسافر کے سامان سے 1600 گروم آئس ہیروئن برآمد

راولپنڈی (این این آئی)اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کارروائی کے دور ان غیر ملکی پرواز سے ابوظہبی جانیوالے مسافر کے سامان سے 1600 گروم آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ترجمان کے مطابق آئس ہیروئن اسٹنٹ گیس ہیٹر میں چھپائی گئی تھی دوران سیکریننگ سامنے آگئی ،مسافر محمد عمیر چارسدہ کا رہاشی ہے ،راتوں رات دولتمند بننے کی خواہش لے ڈوبی ، گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں