دنیا کاماضی شاندار نہیں ،جنگوں،بموں اور دہشتگردی سے انسانیت کی بڑی تباہی ہو ئی ہے ،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ( این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے اتوار کے روز استنبول میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے پلیٹ فارم سے منعقدہ نوجوانوں کے کردار اور مستقبل میں تعمیر نو کی کاوشوں پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے آج کے نوجوانوں کو مستقبل کا معمار قرار دیا انہیں تلقین کے وہ اپنے آج کو کل سے بہتر بنائیں آنے والا کل آپ کا ہے زندگی کے ہر شعبے میں آپ ہی کو موثر کردار ادا کرنا ہے دنیا کی ماضی شاندار نہیں ماضی میں جنگوں،بموں اور دہشت گردی سے انسانیت کی بڑی تباہی ہو ئی ہے اب آپ لوگوں نے انسانیت کی لڑئی کو رنگ نسل زبان،جنس علاقاء و مذ ہبی تفریق سے بالاتر ہوکر ایک گلدستے کا کردار ادا کرنا ہے چاہے آپ دنیا کسی خطے میں رہتے ہوں آپ کو امن اور انسانیت کا سفیر بننا ہے انسان عظیم ہے اور اشرالامخلوقات ہے اس کو جنگ کے شعلوں میں نہیں دھکیلنا چائیے اس کو علم کی روشنی کے سفر میں آسمانوں تک لے جانا ہے نوجوانوں نے دنیا بھر بہت اچھا کردار کیا ہے جس کو جاری رکھتے ہوئے اپنے آپ کو مستقبل کی قیادت کے لئے تیار کرنا ہوگا آخر میں انہوں نے نمایاں کارکردگی پر نوجوانوں و مبدوبین کو شیلڈ تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں