حکومت اپنی مدت ضرور پوری کریگی اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

 لورالائی( این این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے حکومت اپنی مدت ضرور پوری کریگی اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ملک میں جمہوری استحکام ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے ہمیں ووٹ کے زریعے منتخب کیا ہے ہر سال الیکشن جمہور یت کی توہین اور عوام کے ووٹ کے ساتھ بھی مزاق ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں اپنے پیریڈ میںلورالائی کو ترقی کے نئے شاہراہ پر گامزن کر دونگا الیکشن میں عوام کے ساتھ کیئے گئے تمام وعدوں کو پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ر ہا ہوں کہ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام بنانے کے بجائے جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی ائینی زمہ داری پور ی کرے اس وقت ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں مل جل کر موجودہ مشکلات سے نکلنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بھارت  ہمارے ملک کو عدم استحکام بنانے کیلئے پوری کوشش کر رہا ہے لیکن پاک فوج اور بیس کروڑ عوام ایک پیج پر ہیں ہم اندرونی طور پر اختلاف رائے ضرور رکھتے ہیں لیکن اپنے دشمنوں کو جارحیت کی صورت میں عبرت ناک جواب اور شکست  دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں عوام کی تقدیر بدلنے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے عوام کو صحت تعلیم صاف پانی اور روزگار کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے  انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے فوج کا ساتھ دینگے ہمیں اپنے محافظوں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینا ہو گا فوج کو سیاست سے بالاتر ہو کر دیکھنا چاہیئے فوج ائین کے ساتھ ہے اور ہر ائینی منتخب حکومت کی پالیسی کی حمایت کرنا انکی آئینی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جسکے مستقبل ققریب میں نتائج آنا شروع ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں