جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے: مفتی منیب

0 123

کراچی: (ویب ڈیسک ) چاند کے معاملے پر وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی میں اختلاف، فواد چودھری کے ٹویٹ پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے ؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسمان رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین کیا جائے، فواد صاحب، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی 29 تاریخ کو اگر چاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہے لیکن نظر نہ آئے تو مہینہ 30 کا قرار پائے گا مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اسلئے نسبتا بڑا نظر آئے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.