بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

نیویارک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہبھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جان بچانے والی دوائیں، خوراک تک میسر نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شاہ محمود قریشی سے صدرانٹرنیشنل کرائسز گروپ نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ لگا رکھا ہے، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جان بچانے والی دوائیں، خوراک تک میسر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا، انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں، خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں