چلاس میں المناک حادثہ، گلگت ہیلی پیڈ پر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا، میتیں تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ

چلاس بابوسر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، میتیں تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔شہید ہونے والے پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 24 افراد کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود، سپیکر صوبائی اسمبلی فدا محمد ناشاد، چیف سیکریٹری خرم آغا سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔پاک فوج کے دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی جس کے بعد میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں