27 ستمبر کا مظاہرہ کشمیرکیلئے آخری جنگ کی ابتدا ہے، اسکے بعد آزادی کشمیر کی تحریک میں نئی جان پڑ یگی،نعیم الحق

نیویارک وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ ستائیس ستمبر کا مظاہرہ کشمیر کیلئے آخری جنگ کی ابتدا ہے، جس کے بعد آزادی کشمیر کی تحریک میں نئی جان پڑ یگی۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی امور نعیم الحق نے امریکا میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ مودی کیخلاف ستائیس ستمبر کا مظاہرہ کشمیرکیلئے آخری جنگ کی ابتدا ہے، ستائیس تاریخ کے بعد آزادی کشمیرکی تحریک میں نئی جان پڑے گی، اب ہمارا امتحان ہے کہ ہم کس حدتک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں