(ن) لیگ کی ڈینگی کے مریضوں کی اموات اور تعداد میں اضافے پر حکومتی نااہلی کی شدید مذمت

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی کے مریضوں کی اموات اور تعداد میں اضافے پر حکومتی نااہلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں اور ڈینگی سے اموات میں اضافہ موجودہ نااہل اور نالائق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہوا ہے ،حکومت کا کام پریس کانفرنس کرنا اور عوام کو ڈرانا نہیں بلکہ ان کی جان بچانا ہے۔ انہوں نے کہا نالائق اور نااہل عمران صاحب کنٹینر پر شہباز شریف کے ڈینگی پروگرام کا مذاق اڑاتے تھے اور آج ڈینگی مریضوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی اور کوئی بیان نہیں، ڈینگی کے مریضوں اور اموات میں روز اضافہ ہو رہا ہے اور وزیر اعلی ، وفاقی اور صوبائی وزرا چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام ڈینگی سے روز مررہے ہیں، نالائق اور نااہلوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے بے حس حکومت نے ابھی تک ڈینگی کا ٹیسٹ اور دوائی مفت نہیں کی، نااہل حکومت عوام کی جان کے تحفظ کے لیے اقدامات کی بجائے روز قوم کو بری خبریں سنا رہی ہے،نالائق، نااہل اور جھوٹی حکومت استعفی دینے کی جرات بھی نہیں رکھتی، ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں